اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب سے حالیہ دنوں میں لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے.
ايراني سفارتخانے نے اپنے ٹويٹر پيغام ميں لندن واقعے ميں شكار ہونے والوں كے لواحقين سے ہمدري كا اظہار كيا.
اس سے پہلے ايراني دفترخارجہ كے ترجمان بہرام قاسمي نے لندن واقعے كي شديد مذمت كرتے ہوئے كہا تھا كہ تہران، دہشتگردي كے خلاف جنگ اور اسے جڑ سے ختم كرنے كے لئے پُرعزم ہے.
ياد رہے كہ بدھ كے روز برطانوي پارليمنٹ كے باہر نامعلوم افراد كي فائرنگ كے نتيجے ميں پوليس اہلكار سميت 5 افراد ہلاك اور 40 زخمي ہوگئے.
اس حملے كي ذمہ داري دہشتگرد گروہ داعش نے قبول كرلي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲